نئی دہلی،11 ؍اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سابق رہنما دیوندر رانا اور سرجیت سنگھ سلاتھیا بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ یہ رہنما مرکزی وزراء ہردیپ سنگھ پوری ، دھرمیندر پردھان اور جتیندر سنگھ کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔ اس دوران بی جے پی کے کئی دیگرلیڈر بھی موجود تھے۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے دیویندر رانا اور سرجیت سنگھ کو گلدستوں سے خیر مقدم کیا گیا ۔ یہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ان کے والد اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھا جاتا ہے۔ان دنوں جموں و کشمیر میں کئی ہندو ئوں اور سکھوں کی دہشت گردوں نے قتل کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہے۔
اقلیتی رہنماؤں نے وادی میں کام کرنے والی نیشنل کانفرنس اور دیگر سیاسی جماعتوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں پوری طاقت سے احتجاج نہیں کر رہے ہیں۔ تاہم عمر عبداللہ نے ایسے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان دونوں رہنماؤں نے ایک دن پہلے ہی نیشنل کانفرنس کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس موقع پر دیویندر سنگھ رانا نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جموں کے بارے میں بھی سیاسی تاثر دیا جائے۔ پی ایم مودی کی قیادت میں ہماری کوشش ہوگی کہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر کے لیے ایک جامع تصور پیدا کیا جائے۔ ہم ڈکسن پلان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی اس کے حامی کامیاب ہوں گے۔